19 مارچ ، 2013
اسلام آباد…توانائی کے سرکولر ڈیٹ کم کرنے کے لیے سرکاری اداروں کے بنکوں میں پڑے 150 ارب روپے استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق مختلف بینکوں میں سرکاری اداروں کے 750 ارب روپے جمع ہیں جس میں سے 150 ارب روپے استعمال کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مختلف عدالتوں میں بجلی کے 80 ارب کے واجبات کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔سپریم کورٹ سے بجلی کے واجبات کے مقدمات جلد نمٹانے کی استدعا کی جائے گی۔ صوبے بجلی کے 10 ارب روپے جاری کرنے پر آمادہ ہوگئے ا ور سندھ ساڑھے چھ ارب، پنجاب دو ارب اور بلوچستان ڈیڑھ ارب ادا کرے گا۔ صوبوں نے وفاق کو 31 مارچ تک ٹیکسوں کی آمدنی سے کٹوتی کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔