19 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاوٴنٹ منجمد کردیے، تنخواہوں سمیت کوئی رقم جاری نہیں کی جاسکے گی۔اسلام آباد میں حکومتی ذرائع نے جیو نیوز کوبتایا کہ پی آئی اے ایف بی آر کو سوا ارب روپے سے زائد ٹیکس کی رقم ادا نہیں کر سکی، جس پر اس کے تمام اکاوٴنٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔ اکاوٴنٹس منجمد کیے جانے کے بعد پی آئی اے تنخواہیں اور ڈیلی گرانٹس بھی جاری نہیں کر سکتی۔ دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق اکاوٴنٹ عارضی طور پر منجمد ہوئے ہیں اور تمام اکاوٴنٹ چند گھنٹوں میں کھل جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مالی معاملات متاثر نہیں ہوں گے اور نہ مسافروں یا عملے کو کوئی پریشانی ہوگی۔