19 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی میں ڈی اوایجوکیشن ایلیمنٹری ممتازشیخ کی نامعلوم افراد نے کمرہ بند کرکے پٹائی کردی۔کریم آباد میں واقع ڈی او ایجوکیشن ایلیمنٹری ممتاز شیخ کے دفتر میں گھس کر نامعلوم افراد نے انہیں کمرے میں بند کرکے پٹائی کردی۔ ممتاز شیخ پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے لیکر بہت سے لوگوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ممتاز شیخ پر مزید نوکریاں دینے کے لیئے سیاسی دباوٴڈالا جارہا تھا۔ ممتاز شیخ نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کے عہدے دار سہیل عابدی نے ان پر نوکریاں دینے کے لیے دباوٴڈالا۔ ان کے منع کرنے پر سہیل عابدی 8 افراد کے ہمراہ ان کے دفتر پہنچے اور انہیں کمرے بند کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔ ممتاز شیخ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔