03 مارچ ، 2012
برسلز… ریوبک کیوب حل کرنا انتہائی ذہین افراد کے لیے بھی بیحد مشکل عمل ہوتا ہے اور اگر یہی کام آنکھوں پر پٹی باندھ کر کرنا ہو تو ماہر سے ماہر کھلاڑی کے بھی پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ بیلجیم میں جاری ورلڈ کیوب ایسوسیشن کےZenhovenاوپن ٹورنامنٹ2012میں ہنگری سے تعلق رکھنے والےMarcell Endreyنامی نوجوان نے اس ریوبک کیوب حل کرنے میں اپنی مہارت دکھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔Endreyنے 3x3کا ریوبک کیوب آنکھوں پر پٹی باندھے صرف28اعشاریہ8سیکنڈ میں انتہائی تیز رفتاری سے حل کرڈالا جس نے 30اعشاریہ58سیکنڈ کے سابقہ ریکارڈکو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔