کھیل
22 مارچ ، 2013

دہلی ٹیسٹ کا پہلا دِن:آسٹریلیا کے بھارت کیخلاف 8وکٹوں پر231رنز

دہلی ٹیسٹ کا پہلا دِن:آسٹریلیا کے بھارت کیخلاف 8وکٹوں پر231رنز

دہلی …دہلی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنالئے۔دہلی میں جاری کرکٹ ٹیسٹ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، شرما اور روی چندر ایشون کی نپی تلی بولنگ کے آگے آسٹریلوی بیٹسمینوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،136 رنز پر سات وکٹیں گر جانے کے بعد اسٹیون اسمتھ اور پیٹر سڈل نے لڑکھڑاتی آسٹریلین ٹیم کو کچھ سہارا دیا،اسمتھ 46 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے ،دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنالئے ہیں،پیٹر سڈل 47 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،ایشون نے چار کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی۔

مزید خبریں :