انٹرٹینمنٹ
24 مارچ ، 2013

امریکی ڈاکٹروں نے دبنگ خان کو مکمل فٹ قرار دے دیا

امریکی ڈاکٹروں نے دبنگ خان کو مکمل فٹ قرار دے دیا

ممبئی…سلمان خان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ امریکا کے ڈاکٹروں نے دبنگ خان کو مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا ہے اور اب انھیں دوبارہ آپریشن نہیں کرانا پڑے گا۔ سلمان خان اعصابی بیماری ”نیوریلجا“ میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے انھیں جبڑوں میں درد محسوس ہوتا تھا۔دو سال قبل انھوں نے امریکا میں 5 گھنٹے طویل آپریشن کرایا تھا اور اس کے بعد سے وہ مسلسل دوائیں استعمال کررہے تھے۔ ڈاکٹروں نے انھیں معائنے کے لیے دوبارہ امریکا بلایا تھا مگر خان صاحب تو بالی وڈ کی فلموں ریڈی، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر، دبنگ ٹو اور مینٹل کی شوٹنگ میں مصروف تھے اس لیے اپنی باڈی پر توجہ دینے اور امریکا جانے کے لیے ریڈی نہیں تھے۔ اب تھوڑی سی فرصت نکال کر وہ امریکا گئے اور چیک اپ کرایا تو ڈاکٹروں نے انھیں خوشخبری سنائی کہ انھیں مزید کسی سرجری کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :