انٹرٹینمنٹ
25 مارچ ، 2013

ممبئی ایکسیڈنٹ کیس ،دبنگ خان کی آج عدالت میں ممکنہ پیشی

 ممبئی ایکسیڈنٹ کیس ،دبنگ خان کی آج عدالت میں ممکنہ پیشی

ممبئی…دبنگ خان طبی معائنے کے بعد امریکا سے واپس بھارت پہنچ گئے ہیں۔ آج ممکنہ طور پر ممبئی ایکسیڈنٹ کیس میں عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ سلمان خان گزشتہ رات لاس اینجلس سے ممبئی پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کے مداحوں اور میڈیا کے نمایندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کچھ پریشان اور تھکے دکھائی دینے والے دبنگ خان نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ سوالات کرنے کا غلط وقت اور غلط جگہ ہے۔ اپنی صحت کے بارے میں بھی سلمان نے چڑچڑے انداز میں بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔کئی بار وہ میڈیا کے نمایندوں پر برہم بھی ہوگئے۔سلمان پر الزام ہے کہ انھوں نے ستمبر 2002 میں اپنی گاڑی سے فٹ پاتھ پر سوئے کچھ لوگوں کو کچل دیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔ مجسٹریٹ نے یہ کیس سیشن جج کی عدالت کو بھیج دیا ہے جہاں آج اس کی سماعت ہونی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان کو سیشن عدالت کے سمن نہیں مل سکے جس کی وجہ سے شاید آج وہ عدالت میں پیش نہ ہوں۔ہٹ اینڈ رن کیس میں الزام ثابت ہونے پر سلمان خان کو کئی برس جیل کی سلاخوں کے پیچھے کاٹنے پڑ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :