25 مارچ ، 2013
90ممبئی … کی دہائی کی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم 'عاشقی' کے سیکویل کی ریلیز سے قبل اس کا پہلا تشہیری ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ آدتیا روئے کپور اور شردھا کپور اسٹارر عاشقی ٹو10 مئی سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس سے قبل اس کی پروموشن کا سلسلہ شروع ہوا ہے فلم کے ٹریلر کے جاری ہونے کے ساتھ، فلم کے گانے تم ہی ہو کی شکل میں جاری ہونے والے اس پہلے پرومو میں اس کے دونوں مرکزی ایکٹرز نظر آرہے ہیں، اور ان کی یہ پہلی پئیرنگ ہے۔ گوا اور ممبئی کے ساتھ ساتھ فلم کی شوٹنگ جنوبی افریقہ ییں بھی ہوئی ہے۔