کھیل
26 مارچ ، 2013

آکلینڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ یقینی شکست سے بچ گیا،سیریز بھی ڈرا

آکلینڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ یقینی شکست سے بچ گیا،سیریز بھی ڈرا

آکلینڈ…میٹ پرائر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت، انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی، سیریز کے تمام میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے ۔ْآکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز 4 وکٹ پر 90 رنز سے کیا، میچ اور سیریز جیتنے کے لئے مہمان ٹیم کو 481 رنز بنانا تھے لیکن پہلے این بیل، اور پھر میٹ پرائر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے مہمان ٹیم یقینی شکست سے بچ گئی۔ ایل بیل 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ پرائر 110 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ آخری لمحات میں 2 مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے کیوی ٹیم میچ میں واپس تو آگئی لیکن انگلینڈ نے میچ کا اختتام 9 وکٹ پر 315 رنز پر کیا، صرف ایک وکٹ کے فرق سے میزبان ٹیم میچ اور سیریز اپنے نام نہ کرسکی۔ سیریز کے تینوں ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔

مزید خبریں :