26 مارچ ، 2013
پرتھ…آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست سے انہیں پریشانی نہیں، انکی ٹیم ایک بار پھر نمبر ون بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بھارتی گراوٴنڈ پر چار صفر سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے،43 سال بعدوائٹ واش کا سامنا کرنے والی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر سمجھتے ہیں کہ ان کی ٹیم کا زوال شروع نہیں ہوا،پرتھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف انکی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے ،انہیں یقین ہے کہ اگلے دو سالوں میں آسٹریلیا ایک بار پھر نمبر ون ہوجائے گا۔