03 مارچ ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرائزیشن سے اراضی ریکارڈ نہایت شفاف اور منظم انداز سے مرتب ہوگا۔ لاہور میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے اجلاس میں شہبازشریف نے کہا اس منصوبے کی تکمیل سے فردِ ملکیت کے حصول اور انتقال کے اندراج میں آسانی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کیلئے پنجاب پبلک سروس کے ذریعے 89 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ ریکارڈ بھرتی کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تجربہ کار افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔