03 مارچ ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل کا کہنا ہے کہ وہ استعفیٰ کے فیصلے پر قائم ہیں اور انہیں اس پر کوئی شرمندگی نہیں۔ لاہور میں جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر سے بات کرتے ہوئے یاسین سوہل کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ووٹ کسی کو کیوں دکھاتے، پارٹی کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہے، ان پر کوئی الزام نہیں، عدم اعتماد کرکے زیادتی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ بڑے بھائی ہیں، استعفیٰ ان کی جیب میں ہے، پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔