03 مارچ ، 2012
کراچی … مہاجر قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد رئیس نے 3 ساتھیوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد رئیس نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی پالیسیوں سے اختلافات کی بنا، پر انہوں نے علیحدگی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ میں بطور کارکن کام کرنے کی امید رکھتے ہیں اور حق پرست تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ شمولیت اختیار کرنے والوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین ہی حقیقی معنوں میں مظلوموں کے ترجمان ہیں۔