کھیل
28 مارچ ، 2013

سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں روال پنڈی بہاولپورکو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف

 سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں روال پنڈی بہاولپورکو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف

لاہور…فیصل بینک سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں روال پنڈی ریمز نے بہاولپور اسٹیگز کو جیت کے لئے 13 اوورز میں 116 رنز کا ہدف دیا ہے ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ میں بہاولپور نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راول پنڈی ریمز نے با رش سے متاثرہ میچ میں 18 اوورز میں پانچ وکٹ پر 145 رنز بنائے۔سہیل تنویر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،بہاولپور کی جانب سے بلال خلجی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈک ورلتھ لوئس میتھڈ کے تحت بہاولپور کو جیت کے لئے 13 اوورز میں 116 رنز کا ہدف ملا ہے۔

مزید خبریں :