کھیل
28 مارچ ، 2013

فیصل بینک سوپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی، راولپنڈی نے بہاولپور کو شکست دیدی

فیصل بینک سوپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی، راولپنڈی نے بہاولپور کو شکست دیدی

لاہور…فیصل بینک سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں روال پنڈی ریمز نے بہاولپور اسٹیگز کو شکست دے دی، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ میں بہاولپور نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راول پنڈی ریمز نے با رش سے متاثرہ میچ میں 18 اوورز میں پانچ وکٹ پر 145 رنز بنائے۔سہیل تنویر 28 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے،،بہاولپور کی جانب سے بلال خلجی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔۔ ڈک ورلتھ لوئس میتھڈ کے تحت بہاولپور کو جیت کے لئے 13 اوورز میں 117 رنز کا ہدف ملا تھا، لیکن پوری ٹیم 96 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ کاشف صدیق 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حماد اعظم نے 3 وکٹیں حاصل کیں

مزید خبریں :