پاکستان
04 اپریل ، 2013

مفرور پی پی رہنماء حامد وارن کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

بہاول پور…جعلی ڈگری کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے حامد یار وارن کو عدالتی مفرور قرار دے دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور نے سابق ایم این اے کو عدالت میں حاضر نہ ہونے پر عدالتی مفرور قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد قرق کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے حامد یار وارن کے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ پولیس حامد یاروارن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے گزشتہ رات ان کے چچازاد بھائی یاسر وارن کو گرفتار کیا تھا جنہیں سول جج بہاولپور نے ضمانت پر رہا کردیا۔

مزید خبریں :