دنیا
04 مارچ ، 2012

کانگو: اسلحہ ڈپو میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی

کانگو: اسلحہ ڈپو میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی

برازا وائل (کانگو) … کانگو میں اسلحہ کے ڈپو میں دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 ہو گئی،حکام کے مطابق دھماکے اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے۔ واقعہ دارالحکومت برازا وائل کے ایک ملٹری بیس میں پیش آیا،دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 1500 افراد زخمی ہوئے جس میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور کئی گھر بھی تباہ ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی شدت سے تقریباً 700 میٹر دور ہمسایہ ملک کنساشا میں کھڑکیاں چکناچور ہو گئیں۔ چین کی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں 3 چینی مزدور بھی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :