کھیل
05 اپریل ، 2013

پاکستان کے محمد ماجد ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں

پاکستان کے محمد ماجد ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں

اندور…پاکستان کے محمد ماجد علی ، بھارت میں جاری ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھارت کے ملیکت سنگھ کو شکست دی۔ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حمزہ اکبر پری کوارٹر فائنل میں ناکام ہوگئے۔ ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ بھارت کے شہر اندور میں جاری ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد ماجد نے بھارت کے ملکیت سنگھ کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چار۔ تین سے کامیابی سمیٹی۔ کوارٹر فائنل میں ماجد کا مقابلہ چین کے لو نینگ سے ہوگا۔ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حمزہ اکبر پری کوارٹر فائنل میں ناکام ہوگئے انہیں چین کے زہو یو لونگ نے چار۔ دو سے شکست دی ، ایک موقع پر مقابلہ دو۔ دو سے برابر تھا لیکن چینی پلیئر نے آخری دو فریمز میں عمدہ کھیل پیش کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔

مزید خبریں :