کھیل
06 اپریل ، 2013

ڈیوس کپ:سربیہ، امریکا اورفرانس ارجنٹینا کے میچز برابر

ڈیوس کپ:سربیہ، امریکا اورفرانس ارجنٹینا کے میچز برابر

بیونس آئرس…سربیہ اور امریکا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی ایک ایک سے برابر ہوگئی،جبکہ ارجنٹینا میں فرانس اور میزبان ملک کے درمیان کھیلے جانے والے سنگلز مقابلے ایک ایک سے برابر ہیں سربیہ اور امریکا کے درمیان کھیلا جانے وا لا ڈیوس کپ ٹائی کے پہلے میچ میں امریکا کے سیم کوئری نے وکٹر ٹروئکی کے خلاف پانچ سیٹس مین فتح سمیٹی ،ایک میچ میں ورلڈ نمبر ون نواک جوکوچ نے جون ایزنر کو اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ،چھ دو اور سات پانچ سے ہرادیا،ادھر ارجنٹینا میں کلے کورٹ پر کھیلے گئے ڈیوس کپ کے پہلے دن کے میچز بھی برابر ہوگئے،فرانس کے جو ویفائریڈ سونگا نے ارجنٹینا کے کارلوس برلوک کو پانچ سیٹس میں شکست دی،ایک اور میچ میں جائلز سیمون نے یوآن موناکو کو سات چھ ،چھ دو اور چھ چار سے ہرادیا ،ڈبلز مقابلے آج ہونگے ۔

مزید خبریں :