پاکستان
06 اپریل ، 2013

سکھر : خواجہ سرا صنم فقیر نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

سکھر…عام انتخابات میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا حصہ لے رہے ہیں۔ سکھر سے خواجہ سرا صنم فقیر نے سندھ اسمبلی کیلیے انتخابی مہم کا اغاز کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس ون،سکھر ون،سے جہاں دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔ وہیں ان میں خواجہ سرا صنم فقیر بھی ہے۔ صنم فقیر نے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد انتخابی مہم شروع کردی ہے اور وہ گھر گھر جا کر لوگوں کو اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کیلیے قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔شہری بھی اسے اپنی حمایت کا یقین دلا رہے ہیں۔ سکھر کے شہری کا کہنا تھا کہ ہم مردوں کو بھی دیکھ چکے ہیں خواتین کو بھی دیکھ چکے ہیں تو چلیں اب ایک خواجہ سرا کو بھی آزما کر دیکھ لیتے ہیں اور ان کو ووٹ دینے کا ایک فائدہ ہمیں یہ بھی ہوگا کچھ ہو یا نہ ہو ہمیں کم از کم دعا تو ملے گی۔ہمارے جتنے بھی بڑے بڑے ہیں ۔ان کے صرف دعوے ہیں تو حق ہے ان کا کہ ہم ان کو آزمائیں ا ور انشااللہ ہمیں امید ہے جو اس ملک کے بڑے بڑے لوگو ں نے کچھ نہیں کیا وہ انشااللہ صنم ضرور کرے گی۔صنم فقیر کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گا۔ہم نے بڑی امیدوں سے اس میدان میں قدم رکھا ہے میں سمجھتی ہوں اب عوام میں شعور آگیا ہے اور عوام اس نمائندے کو منتخب کریں گے جس پر عوا م کو بھروسہ ہواور جو کرپٹ نہ ہو، انشااللہ میں امید رکھتی ہوں عوام سے وہ ہمیں سپورٹ کریں گے اور ہمیں ووٹ دیں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ انتخابات میں خواجہ سرا بھی حصہ لے رہے ہیں۔صنم فقیر کامیاب ہویا ناکام۔لیکن اس کے انتخابی امیدوار بننے سے خواجہ سراوٴں کو یہ اعتماد ضرور حاصل ہوا ہے کہ وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :