06 اپریل ، 2013
راولپنڈی…آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ این اے 55 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے اورطلب کی گئی دستاویزات جمع کرائیں۔ شیخ رشید احمد کی جانب سے بینک اکاوٴنٹس کی تفصیلات پیش کرنے پر ان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے کر منظور کر لیے گئے۔ انہوں نے حلقہ این اے 56 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔