06 اپریل ، 2013
کراچی…این اے 250 سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اعتراض داخل کر دئے گئے ہیں،یہ اعتراض سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے داخل کرایا۔ نعمت اللہ خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشرف نے2بارآئین توڑا،انھیں نا اہل قرار دیا جائے۔سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ خود بھی این اے 250 سے امیدوار ہیں۔