06 اپریل ، 2013
راول پنڈی… حلقہ این اے 56 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر کئے گئے اعتراض پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔این اے 122میں عمران خان کے کاغذات پراعتراضات کی سماعت ہو ئی،ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات پر اعتراضات کی سماعت بند کمرے میں کی۔ذرائع کے مطابق اعتراض کنندہ کا درخواست میں موقف ہے کہ عمران خان عدالت میں اپنا بیان دیں، عمران خان کے وکیل نے جواب میں کہا کہ عمران خان مصروف ہیں، نہیں آسکتے۔ اس موقع ریٹرننگ افسر نے ہدایت کی ہے کہ عمران خان اپیل کی کاپی فراہم کریں یا خود پیش ہو کر بیان حلفی جمع کرائیں۔