06 اپریل ، 2013
مٹیاری…چیف جسٹس پاکستان،جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی ممکن نہیں،مٹیاری میں بار سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو کسی کے کام میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے، عدلیہ پر عوام کے بنیادی حقوق کے لیے کام کرنے کی ذمہ داری ہے۔ آزاد عدلیہ اسی وقت کام کر سکتی ہے جب اسے آزاد بار کا ساتھ ہو،انصاف کے حصول کو آسان بنانے میں بار کا کردار بہت اہم ہے، اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کر نے کے لئے عدلیہ پوری کوشش کر رہی ہے۔