کھیل
07 اپریل ، 2013

سرینا ولیمز نے فیملی سرکل کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

سرینا ولیمز نے فیملی سرکل کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

واشنگٹن…امریکا کی سرینا ولیمز نے فیملی سرکل کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے سیمی فائنل میں اپنی ہی بہن وینس کو شکست دی۔ ساوتھ کیرولائنا میں ہونے والے ایونٹ کا سیمی فائنل تھا ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کے درمیان۔دونوں بہنوں کے درمیان 4 سال بعد ہونے والے اس مقابلے میں سرینا چھائی رہیں،عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ ایک اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔فائنل میں انکا مقابلہ سربیا کی یلینا یینکووچ سے ہوگا۔

مزید خبریں :