پاکستان
08 اپریل ، 2013

پاکستان تحریک انصاف انتخابی منشور کا اعلان کل کرے گی

پاکستان تحریک انصاف انتخابی منشور کا اعلان کل کرے گی

نو شہرہ…پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل پرویزخان خٹک نے کہا ہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور کا اعلان کرے گی۔ ہم پورے منصوبے اور حکمت عملی کے ساتھ اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے میدان میں آئے ہیں۔نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے ہم پر فضل کیا تو گیارہ مئی کو سب پر واضح ہوجائے گا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدواروں کے ٹکٹوں کا فیصلہ دو دن میں ہوجائے گا۔ ہم ہر ایک سیٹ پر بحث و مباحثہ کررہے ہیں اور سوچ سمجھ کر صحیح لوگوں کو سیٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کررہی کیونکہ ہمارا اپنا منشور ہے۔ اگر ہم نے کسی کے ساتھ اتحاد کیا تو یہ تحریک انصاف کے مستقبل کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ ہمارا مقصد حکومت اور کرسی نہیں ہم اس ملک میں مثبت تبدیلی کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے پی کے چودہ کے صدر مراد خان، نائب صدر آصف خان اور احمد نگر کی پوری تنظیم مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں :