پاکستان
11 اپریل ، 2013

کراچی میں ملیر کے علاقے جعفر طیار میں کریکر حملہ

کراچی…کراچی میں ملیر کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق علی الصبح دو نامعلوم 2 پیدل سواروں نے رہائشی علاقے میں کریکر پھینکا ، جس کے پھٹنے سے ایک معمر راہ گیر زمرد حسین زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ کریکر کے نتیجے میں قریبی واقعے عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کریکر حملے کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ سڑک پر پڑنے والے گڑھے سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا۔

مزید خبریں :