11 اپریل ، 2013
اسلام آباد…انتخابات میں بس30 ہی دن باقی رہ گئے ہیں،انتخابی گہما گہمی بڑھ گئی ہے اور امید وارووٹروں کو منانے میں لگ گئے۔سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے سیاستدان بیٹھ گئے۔انتخابات کے تینوں مرحلے مکمل ہوگئے۔اب انتظار ہے توبس گیارہ مئی کا۔ جب عوام اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ مقابلہ سخت ہے اور وقت کم۔ اسی لیے تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ اب ووٹرز کو منانے پر مرکوزہے۔ مسلم لیگ ن نے آج سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی بھی بڑے جلسے کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔کل کا دن کئی امیدواروں کے لیے خوشی کی نوید لایا۔لاہورہائی کورٹ ملتان ڈویژن بنچ نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کی سزاکالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ جمشید دستی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل کرے گا۔آخری دن ایاز امیر کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ فیصل صالح حیات اورعابد امام کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔