پاکستان
11 اپریل ، 2013

جمشید دستی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا

جمشید دستی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا

ملتان…جمشید دستی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا ،انہیں جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔سینٹرل جیل کے باہر جمشید دستی کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور رہائی کی خوشی میں بھنگڑے ڈال رہے ہیں ۔جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 3 سال قید ،5ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس پر جمشید دستی نے سزا کے خلاف لاہورہائی کورٹ ملتان ڈویژن بنچ میں اپیل دائر کی تھی جس نے سزا کو کالعدم قرار دیتے ہو ئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مزید خبریں :