پاکستان
11 اپریل ، 2013

جمشید دستی نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

جمشید دستی نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

ملتان…جمشید دستی نے جیل سے رہا ہوتے ہی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے،تاہم جمشید دستی کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل 15 اپریل کو کرے گا۔ لاہورہائی کورٹ ملتان ڈویژن بنچ کے حکم پر ملتان جیل سے رہا ہونے والے جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ''میںآ زاد عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں''این اے 177 اور این اے 178 سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میرا مقابلہ وقت کے جاگیرداروں سے ہوگا،والدہ اور دوستوں کے اصرار پر انتخابات میں حصہ لوں گا ۔

مزید خبریں :