11 اپریل ، 2013
کراچی…قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے کہاہے کہ ذکا اشرف کرکٹ بورڈ کو بہتر انداز میں چلارہے ہیں، اعجاز بٹ بیان بازی کرنے کے بجائے گھر بیٹھ کر آرام کریں۔بوم بوم شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم میں جیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز بٹ کا دورہ ختم اب ذکاء اشرف پاکستان کر کٹ بورڈ کے سربراہ ہیں ،اور وہ درست انداز میں بورڈ کے معاملات چلا رہے ہیں۔سابق چیئر مین اعجاز بٹ کے بیانات کے بعد پہلے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور ٹی 20کپتان محمد حفیظ نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی تھی اور اب سابق کپتان شاہد آفریدی نے بورڈ کے حق میں زبان کھولی ہے۔