12 اپریل ، 2013
میرپورخاص…سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میر پورخاص میں ہوئی،جس میں تھرپارکر میں انتخابی اتحاد سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ملاقات کے دوران برف پگھلی ہے، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، جبکہ ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ ہم نے تلخ یادیں بھلانے کی کوشش کی، سیاست میں تمام دروازے کھلے رہتے ہیں۔