پاکستان
12 اپریل ، 2013

الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی

الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی ، سرکاری ملازمین اب 25 اپریل تک پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست دینے کے لیے 15 اپریل تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم آج اسے 25 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے ، سرکاری ملازمین کے علاوہ قیدی بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں :