کاروبار
12 اپریل ، 2013

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 9.5 فیصد پر برقرار

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 9.5 فیصد پر برقرار

کراچی…اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کو مستحکم رکھتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کا نہ ہونا اور بے جا سبسڈیز کے باعث حکومت پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ادائیگیوں کے دباوٴ کے علاوہ مہنگائی میں اضافے کے خدشات معیشت کے لیے بڑے چیلنجز ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق آئی ایم ایف کو رواں مالی سال مزید 80 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے اور غیر ملکی ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر آنے والے دنوں میں دباوٴ کا شکار ہوسکتے ہیں۔مانیٹری پالیسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا مارچ 2013 حکومت نے بینکاری نظام سے 850 ارب روپے سے زائد کا قرضہ حاصل کیا جس کی وجہ سے نجی شعبہ سستہ قرضہ لینے سے قاصر ہے مرکزی بینک کے مطابق ٹیکس اصلاحات کا نہ ہونا اور بے جا سبسڈیز مسائل کی جڑ ہیں جس کی وجہ سے حکومت پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں :