05 مارچ ، 2012
نوابشاہ …نوابشاہ میں پریس کلب کے سامنے جمالی برادری کے نوجوان نے زمین کے تنازعہ پر خودسوزی کی کوشش کرتے ہوئے خودکو مٹی کا تیل چھڑک کرآگ لگالی۔جس سے اس کا جسم جھلس گیا۔نواب شاہ کے علاقہ باندھی میں جمالی برادری کے دو گروپوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔جس پر آج صبح برادری کے ایک نواجون غلام رسول عرف پپو جمالی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی۔واقعہ پر وہاں موجود لوگوں نے فوراً نوجوان کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان کا 40فیصد جسم جھلس گیا ہے،تاہم واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔