12 اپریل ، 2013
راولپنڈی… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سوات اور باجوڑ کا دورہ کیا جہاں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تیار کیے گئے پل کا افتتاح کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنر ل اشفاق پرویز کیانی نے بری کوٹ میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تعمیر کیے گئے پل کا افتتاح کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑنے میں مدد ملے گی۔ بعد میں آرمی چیف نے باجوڑ کے علاقے کھر میں ٹیکنیکل کالج کا افتتاح کیا جہاں الیکٹریکل، میکینیکل اور سول انجینئرنگ کے شعبوں میں 450 طلبہ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ آرمی چیف نے سوات میں خون کی بیماری میں مبتلا11 سالہ حسن خان کو اعزازی کیپٹن کے رینک بھی لگائے۔ حسن خان نے پاک فوج کا اعزازی کیپٹن بننے کے لیے 31 دسمبر 2012 کو جی او سی سوات میجرجنرل غلام قمر سے درخواست کی تھی۔