12 اپریل ، 2013
کراچی…الیکشن ٹریبونل سندھ نے اپیلوں کی سماعت کے دوران 17اپیلیں منظور ، 2 مسترد اور 5 میں نوٹس جاری کردئیے۔الیکشن ٹریبونل سندھ نے پی ایس 75 سے محمد بخش پنھور بطور آزاد امیدوار،پی ایس 91 سے بشیر احمد بطور آزاد امیدوار،پی ایس 126 سے الیاس گبول ،پی ایس 79 عمر کوٹ سے محمد سلمان،پی ایس 49 سے نوید اقبال،پی ایس 93 سے عیسیٰ خان،پی ایس48 سے سلطان شیخ ،این اے 219 سے ماجد خان، پی ایس 104 سے نثار شاہ اور پی ایس 101 سے زبیر شاہین ، پی ایس 46 اور این اے 219 سے صاحبزادہ حسن فاروقی کی ریٹرننگ افسر کی جانب سے اپیلیں منظور کرلیں۔جبکہ ٹریبونل نے پی ایس 62 ننگر پارکرسے رسول بخش دل ،اقلیت کی مخصوص نشت سے عارف مسیح کی اپیلیں مسترد کردیں۔5 امیدواروں کو الیکشن ٹریبونل نے نوٹسز جاری کردیئے ۔