پاکستان
17 جنوری ، 2012

مشرف ملک کیلئے سکیورٹی رسک ہیں، رضا ربانی

مشرف ملک کیلئے سکیورٹی رسک ہیں، رضا ربانی

اسلام آباد…مشرف ملک کیلئے سکیورٹی رسک ہیں ان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت وفاقی حکومت مقدمہ درج کرے آج سینیٹ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں ،اکبر بگٹی کے خون سے بھی ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں اس قتل میں بھی پرویزمشرف کو گرفتار کیا جائے، اس نے غیر ملکیوں کو بغیر کسی معاہدے کے ایئربیس دیے، پرویز مشرف نے عدلیہ پر جارحیت اور ججوں کو گرفتار اور برطرف کیا، ان کا کہنا تھاکہ مشرف جب پاکستان پہنچیں تو ایئرپورٹ پرانھیں گرفتار کرنا وفاق کافرض ہے۔



مزید خبریں :