13 اپریل ، 2013
نئی دہلی …پاکستانی لڑکی مدیحہ جس کا تعلق لاہور سے ہے بھارت میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کے بعد صحت یاب ہوگئی ہے۔ نئی دلی میں اپنے ڈاکٹرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی لڑکی کا کہنا تھا کہ ماشااللہ میں مکمل تندرست ہوگئی ہوں۔مدیحہ طارق شیخ کا کہنا تھا کہ وہ 4ماہ سے بھارت میں زیر علاج ہیں اور نہیں اپنا اسکول بہت یاد آتا ہے۔مدیحہ پاکستان کی 16 برس کی لڑکی بھارت میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کے بعد صحت یاب ہوگئی۔مدیحہ کے ڈاکٹر سبھاش گپتا نے کہا کہ مدیحہ کی حالت بہت نازک تھی۔ڈاکٹرز کے پاس بہت کم وقت تھا۔ڈاکٹر ز کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ تمام ٹیسٹ اور یہ طریقہ کار کارگر ثابت ہوں گے۔مدیحہ کے بھائی رضوان نے کہا کہ بھارت میں علاج کی بہت اچھی سہولیات موجود ہیں۔ڈاکٹرز کا رویہ بھی بہت اچھا اور خوش دلانہ رہا۔