پاکستان
05 مارچ ، 2012

ماڈل ولیج اسکینڈل : سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے سمیت 9 اہلکار ملوث

ماڈل ولیج اسکینڈل : سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے سمیت 9 اہلکار ملوث

اسلام آباد … ایف آئی اے نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کو بتایا ہے کہ کری روڈ ماڈل ولیج اسکینڈل میں سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر لینڈ ڈاکٹر وسیم سمیت 9 اہلکار ملوث ہیں، کمیٹی نے ایف آئی کو ڈیڑھ ماہ کے اندر رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس سینیٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی کو کری روڈ ماڈل ولیج میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ کمیٹی نے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اخبار میں اشتہار کے ذریعے متاثرین کو بلا کر ان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے۔ کمیٹی کو ایس این جی پی ایل حکام نے بتایا گیا کہ سی ڈی اے سے این او سی نہ ملنے کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر آئی 15 میں ابھی تک گیس پائپ لائن نہیں بچھائی جاسکی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر سی ڈی اے سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید خبریں :