پاکستان
14 اپریل ، 2013

کراچی ایم کیو ایم کی دہشت سے آزادہورہاہے، جماعت اسلامی

کراچی ایم کیو ایم کی دہشت سے آزادہورہاہے، جماعت اسلامی

لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی ایم کیو ایم کی بھتہ خوری ، دہشت گردی اور غنڈہ گردی سے آزاد ہورہاہے،ایم کیو ایم انتخابات سے فرار کے راستے تلاش کر رہی ہے۔لاہور کے حلقہ این اے 126 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ کی طرح شاطرانہ اور جمہوریت دشمن اقدامات سے عوام کو جمہوریت اور انتخابی حق سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں آئین ، قانون اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں :