پاکستان
14 اپریل ، 2013

الطاف حسین بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، آفاق احمد

الطاف حسین بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، آفاق احمد

لاہور…ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ الطاف حسین بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ کراچی میں الطاف حسین کا خوف کم کرنے کے لئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ ووٹ کے ذریعے کراچی میں الطاف حسین کا احتساب کریں گے۔ الطاف حسین نے کراچی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی کوشش کی۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں لیکن ابھی کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی۔

مزید خبریں :