پاکستان
14 اپریل ، 2013

طالبان کی دھمکیاں کے پیچھے نوازشریف کاہاتھ ہے، شرجیل میمن

طالبان کی دھمکیاں کے پیچھے نوازشریف کاہاتھ ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد…پیپلز پارٹی کے رہ نما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طالبان سیاسی جلسوں پرحملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان دھمکیوں کے پیچھے نواز شریف موجود ہے۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ میاں نواز شریف اور طالبان کے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ 1988ء میں بے نظیر کی حکومت گرانے کے لئے تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی اور اس حوالے سے نواز شریف اور اسامہ بن لادن کی ملاقات کی خبریں میڈیا پر آچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سیاسی جلسوں پر حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور یہ دھمکیاں نواز شریف کی ہدایت پر دی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ نواز شریف اور دہشت گرد تنظیموں کے روابط کا از خود نوٹس لے۔

مزید خبریں :