پاکستان
14 اپریل ، 2013

اے این پی کو ٹارگٹ کرنا پری پول ریگنگ ہے،میاں افتخار

 اے این پی کو ٹارگٹ کرنا پری پول ریگنگ ہے،میاں افتخار

پشاور…سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی کو ٹارگٹ کرنا پری پول ریگنگ ہے اور مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنا حکومت اور الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے۔اے این پی کو ٹارگٹ کرنا پری پول ریگنگ ہے۔ حکومت اور الیکشن کمیشن اے این پی کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرے۔ انتخابات سے بہت قبل اے این پی کے رہ نماوں کا قتل اور ان پر حملے تشویش ناک ہیں۔ اے این پی کو دھمکیاں ملنے کے باوجود مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے۔ سوات میں اے این پی کے رہ نما مکرم شاہ کا قتل اور معصوم شاہ پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ اے این پی دہشت گردوں کے ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔

مزید خبریں :