پاکستان
14 اپریل ، 2013

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

میرانشاہ … شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں جاسوس طیاروں سے گھر اور گاڑی پر 3 میزائل داغے گئے۔ ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی دیر تک علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔

مزید خبریں :