پاکستان
14 اپریل ، 2013

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 162ارب 90کروڑ روپے جاری ہوئے

 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 162ارب 90کروڑ روپے جاری ہوئے

اسلام آباد…رواں مالی سال 12اپریل تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے 162ارب 90کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیئے گئے، منصوبہ بندی کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں ، منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری کیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کیلئے 82ارب 60کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیئے گئے ، سماجی شعبے کی ترقی کے منصوبوں کیلئے 74ارب 30کروڑ روپے جاری ہوئے، متفرق ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 90کروڑ روپے جبکہ ایرا کیلئے 4ارب روپے کے فنڈز جاری کیئے گئے ہیں ،منصوبہ بندی کمیشن نیکا رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور 233ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا ہدف ہے جس کیلئے 70ارب روپے سے زیادہ کی رقم ابھی جاری ہونا باقی ہیں۔

مزید خبریں :