پاکستان
14 اپریل ، 2013

حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات ختم،سکھ یاتریوں کی شرکت

 حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات ختم،سکھ یاتریوں کی شرکت

حسن ابدال …گورداوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات ختم ہوگئیں۔تقریبات میں بھارت سمیت مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتریوں نے شرکت کی گورداوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات سکھ مذہب کے تین سو چودہویں خالصہ جنم دن کے جشن کے طور پر منائی گئی۔تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون ملک سے سکھ سنگتوں کے علاوہ بھارت سے 1140 سکھ یاتری شریک ہوئے۔بیساکھی میلے میں سکھ مذہب کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب جی مہاراج کا تین روزہ اکھنڈ پاٹ کیا گیا۔رزمیہ کلام کا کیرتن کیا گیا۔یاتریوں میں پرساد جسے کھنڈے باٹے کا امرت کا کہا جاتا ہے ،تقسیم کیا گیا۔زائرین نے پنجہ صاحب تالاب میں گرو اشنان کیا۔سکھ یاتریوں میں گرو لنگر تقسیم کیا گیا۔بیساکھی میلے کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور گوردوارے کے گرد دکانوں کو بند کیا گیا تھا۔میلے میں شریک بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری وقت کی ضرورت ہے۔تین روزہ بیساکھی میلہ رسم بھوگ کے ساتھ ختم ہو گیا ،تقریبات کے خاتمے پر گورداوارہ پنجہ صاحب پر سکھ مذہب کا جھنڈا نشان صاحب لہرایا گیا۔

مزید خبریں :