14 اپریل ، 2013
لاہور…جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ دنیا میں بڑی مثبت تبدیلی اور انقلاب آنے والا ہے جس میں اسلام سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گا۔ایوان اقبال لاہور میں مسلم میڈیکل مشن کے زیر انتظام نیشنل میڈیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ مسلم نوجوان بڑی قوت بن رہے ہیں روس اور امریکا کا کوئی مستقبل نہیں۔ امریکا خطے سے اپنی جان بچا کر جلد بھاگنا چاہ رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ دنیا کے کئی خطو ں کشمیر، برما، افغانستان اورفلسطین میں مسلمان آزادی کی جنگیں لڑرہے ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی مسلمان مظلوم ہوں گے ان کی مدد کرنا اولین فرض ہے۔