پاکستان
15 اپریل ، 2013

ایک بھی کارکن کی جان گئی تو الیکشن کمیشن پر دعویٰ کروں گا،اسفندیار ولی

 ایک بھی کارکن کی جان گئی تو الیکشن کمیشن پر دعویٰ کروں گا،اسفندیار ولی

پشاور…اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ اب ایک بھی کارکن کی جان گئی تو الیکشن کمیشن پر دعویٰ کروں گا۔کل سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہ نما مکرم شاہ جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ چارسدہ کے علاقے شبقدر میں دھماکے سے اے این پی کے امیدوار سید معصوم شاہ سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ ان واقعات کے بعد غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہناتھاکہ جو سیکیورٹی ہمیں ملی تھی الیکشن کمیشن کے حکم پر واپس لے لی گئی ہے۔ اے این پی کے رہنماوٴں کو سیکیورٹی سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی کی واپسی کو قبل از انتخابات دھاندلی سمجھتے ہیں۔ حکومت مجھے کہتی ہے کہ اپنے لیے خود گارڈ لے آوٴ۔اسفند یار ولی نے کہا کہ میں اپنے گارڈ لے آوٴں گالیکن بشیر بلور کے بیٹے کے پاس ذاتی گارڈ تھے، انھیں کہاگیا ہے کہ ان میں کمی کریں۔

مزید خبریں :