کاروبار
05 مارچ ، 2012

لاہور میں گھی کی قلت برقرار، قیمت 170 روپے فی کلو تک جاپہنچی

لاہور میں گھی کی قلت برقرار، قیمت 170 روپے فی کلو تک جاپہنچی

کراچی … کراچی سے گھی کی ترسیل معطل ہونے کے باعث لاہورمیں کئی روز سے جاری بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی قلت برقرار ہے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت بھی 170روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے بناسپتی گھی کی ترسیل ممکن نہیں ہوسکی اور درجہ اول کا گھی 190 روپے فی کلو بھی دستیاب نہیں جبکہ درجہ دوم کے گھی اورخوردنی تیل کی قیمت 156سے بڑھ کر170روپے تک جاپہنچی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ اگریہ صورتحال برقرار رہی تو قیمت 200روپے سے بھی بڑھ جائے گی۔ تاجرحلقوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی قلت کو جواز بناکر قیمت بڑھائی جارہی ہے، حکومت گھی کی ترسیل اورقیمت پر چیک رکھے تاکہ عوام پسنے سے بچ جائیں۔

مزید خبریں :